Saturday, 20 April 2024, 09:36:17 pm

مزید خبریں

 
اقوام متحدہ انسانی حقوق کابھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پابندیوں، سول سوسائٹی کیخلاف کارروئیوں پر تشوش کااظہار
March 01, 2021

انسانی حقوق کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنرمچل بیچلٹ نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں مواصلات پرپابندی اورسول سوسائٹی کے خلاف کارروائیوں پرشدیدتشویش کا اظہارکیاہے۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مقبوضہ علاقے میںانسانی حقوق کے رضاکاروں کے خلاف کارروائیوں سے ثابت ہوتاہے کہ سول سوسائٹی پرپابندیاں جاری ہیں جو عوام کے معلومات تک رسائی کے حق کونقصان پہنچاتی ہیں۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے کہاکہ گزشتہ اکتوبرمیں بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے جموں وکشمیر کے سول سوسائٹی اتحادکے دفتروں اور ان کے رابطہ کاروں پرچھاپے مارے۔این آئی اے نے لاپتہ افراد کے والدین کی تنظیم کے دفترپربھی چھاپہ ماراجواُن ہزاروں کشمیریوں کے بارے میں جانناچاہتے ہیں جن کومبینہ طورپربھارت کی فوج نے حراست کے دوران غائب کرلیاہے۔