Friday, 19 April 2024, 02:42:16 pm
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، گزشتہ ماہ 6کشمیریوں کو شہید کیا
March 01, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ چھ کشمیریوں کو شہید کیا۔

آج کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق اِن تمام نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔اس عرصے کے دوران 63 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ بھارتی پولیس کی طرف سے پُر امن مظاہرین پر وحشیانہ طاقت کے استعمال سے پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔اسی طرح قابض فوج نے دو مکانات بھی تباہ کئے۔