Friday, 29 March 2024, 02:37:15 pm
محبوبہ مفتی کی مقبوضہ علاقے کے عوام کی غیر متزلزل پُر امن جدوجہد کی تائید
March 01, 2021

File Photo

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مقبوضہ علاقے کے عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق کی بحالی کی غیر متزلزل پُر امن جدوجہد کی تائید کی ہے۔

ضلع پلوامہ کے سینئر پارٹی کارکنان کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق، شناخت اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی جدوجہد اور اتحاد کیلئے اٹھ کھڑے ہونا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مذاکرات اور مفاہمت نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے عوام بلکہ پورے برصغیر کیلئے امن اور خوشحالی لانے کا واحد راستہ ہے۔