Thursday, 25 April 2024, 09:32:20 pm
بلوچستان:ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹرمیں 4 فوجی جوان شہید
April 01, 2023

بلوچستان کے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے معمول کے گشت پر ایران کی جانب سے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار فوجی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق شہید ہونے والوں کی شناخت نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے۔

ایران کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ایرانی فریق سے ضروری رابطہ کیا جا رہا ہے۔