Thursday, 28 March 2024, 09:40:43 pm
حج درخواستوں کی وصولی کے لئے بینک آج اورکل کھلے رہیں گے
April 01, 2023

حج درخواستوں کی وصولی کے لئے تمام کمرشل بینکوں کی نامزدشاخیں آج اورکل صبح نو بجے سے دن دو بجے تک کھلی رہیں گی۔

حکومت نے سپانسر سکیم کے تحت حج درخواستوں کی آخری تاریخ میں اگلے جمعے تک توسیع کردی ہے جبکہ ریگولر حج کے تحت درخواستوں کی وصولی کی مدت ختم ہوگئی ہے۔

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقوم کی ترسیل میں درپیش مسائل کے باعث کیاگیا ہے ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سپانسر شپ حج سکیم کے تحت تمام درخواست دہندگان کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیاجائیگا۔

وزارت نے درخواست دہندگان کو ہدایت کی کہ وہ مزید معلومات کیلئے نامز د بینکوں سے رابطے میں رہیں ۔