Saturday, 20 April 2024, 03:10:49 am
نگران وزیراعلی محسن نقوی کی پنجاب پولیس ایپ میراپیارا کوجلدفعال کرنے کی ہدایت
April 01, 2023

پنجاب کے نگران وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب پولیس ایپ '' میرا پیارا '' کو جلد فعال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ایپ کے اجراء کا کام شروع ہوچکا ہے جس کے ذریعے گم شدہ بچے' بزرگ' یادداشت کھوجانے والے اور شزوفرینیا کے مریض ان کے خاندانوں کو واپس مل جائیںگے۔

اجلاس کو بتایاگیاکہ اس ایپ میں گم شدہ افراد کے کوائف ' انگلیوں کے نشانات ' ب فارم اورقومی شناختی کارڈ کی تفصیلات محفوظ ہوںگی جبکہ اس لنک کو ملانے کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کئے جائیںگے۔

وزیراعلی کی ہدایت کے تحت صوبے میں گم شدہ افراد کی تاریخ گمشدگی اور ایف آئی آر سے متعلق تمام معلومات تھانوں میں تیار کی جائیںگی۔