Thursday, 18 April 2024, 09:57:23 pm
پاک،چین کے مابین دوطرفہ تجارت کیلئے خنجراب بارڈرآج کھولاجارہاہے
April 01, 2023

پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت کیلئے درہ خنجراب کی تجارتی راہداری آج کھولی جارہی ہے۔

یہ راستہ تقریباً تین برس پہلے دو ہزار بیس میں کورونا وباء کے بعد بندکردیا گیا تھا۔

درہ خنجراب گلگت بلتستان کو چین کے علاقے سنکیانگ سے ملاتا ہے۔

یہ راستہ گزشتہ برس چین سے درآمدات کیلئے کھولا گیا تھا اور اب دوسرے مرحلے میں پاکستانی برآمدات کیلئے بھی کھولا جا رہا ہے۔

سرحدی راستہ دوبارہ کھولنے سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔