Friday, 29 March 2024, 04:15:41 am
پاکستان دنیاکی 20بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتاہے:اسحاق ڈار
April 01, 2023

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ پاکستان دنیا کی بیس بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کی پوری صلاحیت رکھتاہے۔

اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں تاجربرادری کاکردارانتہائی اہم ہے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ دوہزارسولہ میں پاکستان دنیا کی چوبیس بڑی معیشتوں میں شامل تھا۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں اورتوقع ہے کہ اس سلسلے میں جلداچھی خبرملے گی۔

انہوں نے تاجربرادری پربھی اعتماد کااظہارکیااورامید ظاہرکی کہ وہ قومی معیشت میں بہتری لانے کے لئے اپناکرداراداکریںگے۔

انہوں نے کہاکہ اقتصادی بحالی کے لئے افرادی قوت کی برآمدسمیت ترسیلات زر اورزرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ کرناہوگا۔

اس موقع پر اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے نئے منتخب صدر احمدوحیدنے کہاکہ صنعتی پارک کاقیام صنعتی ترقی کے لئے نہایت اہم ہے۔

اسلام آبادچیمبرآف کامرس کے صدراحسن ظفربختاوری نے اسلام آباد میں صنعتی پارک کے قیام کامطالبہ دہرایااورکہا کہ یہ اسلام آباد کی تاجربرادری کادیرینہ مطالبہ ہے۔

صنعت وتجارت کے ایوانوں کی فیڈریشن کے نمائندے سہیل ملک نے ملکی معیشت کی بہتری کے لئے تجاویزپیش کیں۔