Thursday, 25 April 2024, 01:20:54 pm
رمضان میں عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں:گورنرسندھ
April 01, 2023

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے آج اورنگی ٹائون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ناجائز منافع خوری' ذخیرہ اندوزی اورحکومت کے نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے اور اشیاء کے زیادہ نرخ طلب کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے صوبے بھر میں بچت بازاروں کا اہتمام کیاجارہا ہے ۔