Monday, 09 December 2024, 08:47:17 pm
 
پاکستان کوسٹ گارڈز کی کوئٹہ کراچی ہائی وے پر کارروائی، مسافر کوچ سے منشیات برآمد کرلیں
June 01, 2024

پاکستان کوسٹ گارڈز نے کوئٹہ کراچی ہائی وے پر مسافر کوچ سے 5490 کلو گرام چھالیہ، گٹکا کے 533 پیکٹ اور غیر ملکی سگریٹ کی 591 چھڑیاں برآمد کر لیں۔

علاوہ ازیں گوادر میں پنوان چیک پوسٹ پر مختلف مسافر کوچوں سے 12 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے بعد غیر قانونی تارکین کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔