Wednesday, 26 March 2025, 01:10:04 pm
 
چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے،سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ
August 01, 2024

دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے2022 کے سیلاب میں پاکستانی عوام کی ہمت و حوصلے کو سراہا ہے۔ 

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک متنوع جغرافیہ اور بڑی تاریخی ثقافت اور ورثہ رکھتا ہے تاہم یہ موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی دور حاضر کا سب سے بڑا چیلنج ہے اس کی کوئی سرحد نہیں ہے اور یہ ہر ایک کو متاثر کرتی ہے۔

دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل نے موسمیاتی تبدیلی سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔