Saturday, 15 March 2025, 07:17:35 pm
 
پانچ اگست دوہزار انیس کے بعد مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی صورتحال خطرناک حد تک بگڑ گئی،رپورٹ
August 01, 2024

پانچ اگست دوہزار انیس کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد وادی میں انسانی حقوق کی صورتحال خطرناک حد تک بگڑ گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری ایک شماریاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی فوجی روزانہ کی بنیاد پر مکمل استثنیٰ کے ساتھ جنگی جرائم میں مصروف ہیں جنہوں نے نوسو سے زائد کشمیری شہید، اڑھائی ہزار سے زائد زخمی اور چوبیس ہزار پانچ سو کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔

بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے باعث کشمیر تقریباً دس لاکھ فوجیوں کی تعیناتی کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ فوج کی تعیناتی والا علاقہ بن گیا ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی قوانین کھلم کھلا پامال کئے جارہے ہیںوادی میں خراب صورتحال کے سبب تنازع کشمیر کا حل نہ ہونے سے منسلک ہے۔