Friday, 29 March 2024, 02:08:48 am
احتجاجی کسانوں کی نئی دہلی کے داخلی راستے بند کرنے کی دھمکی
December 01, 2020

بھارت میں زرعی اصلاحات کے خلاف احتجاج کرنے والے ہزاروں کسانوں نے اپنے مطالبات کی عدم منظوری پردارالحکومت نئی دہلی کے تمام داخلی راستے بندکرنے کی دھمکی دی ہے۔

اس سے پہلے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کسانوں کی طرف سے نئی دہلی میں بڑے احتجاج کی دھمکی کومسترد کرچکے ہیں۔

بھارتی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے کہاہے کہ نئے قانون بڑے سرمایہ داروں کومنافع پہنچانے کے لئے ہیں ۔انہوں نے مودی پرسرمایہ دارانہ نظام کو تقویت دینے کاالزام لگایا۔