Friday, 19 April 2024, 10:32:04 pm
بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے ملحقہ علاقوں میں گھس کر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا
December 01, 2020

فائل فوٹو

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے ایچ ایم ٹی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں آدھی رات کو گھروں میں گھس کر عام شہریوں کو باہر گھسیٹا ،انہیں ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور ''جے شری رام''کا ہندتوا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔

بھارتی فورسز کی کارروائی میں متعدد افرادزخمی ہوگئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمد نے آج سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کی بربریت خاص طور پر سرینگر کے علاقے ایچ ایم ٹی میں ان کے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے تمام عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا کے خطے میں امن و استحکام کی خاطر تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے مداخلت کریں۔ ادھرکشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ نومبر میں اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران15کشمیریوں کو شہید کیا۔