Friday, 19 April 2024, 12:26:37 am
چائنہ سدرن ائیر لائنز کا ہر پیر ووہان شہر سے اسلام آباد کیلئے براہ راست پرواز کا آغاز
December 01, 2020

فائل فوٹو

چائنہ سدرن ائیرلائن نے ہر سوموار کو ووہان شہر سے اسلام آباد کی براہ راست پرواز کا آغاز کردیا ہے۔

چائنہ سدرن ائیرلائن کی پہلی پرواز بوئنگ 789، 143 مسافروں، بارہ ٹن سازوسامان جس میں مواصلات آلات اور طبی سازوسامان کے ساتھ اسلام آباد پہنچی۔کوروناوائرس سے بچائو کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پاکستان سے چین کیلئے براہ راست کمرشل پرواز کے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ Acid Nucleic ٹیسٹ اور کورونا کے منفی رپورٹس کے ٹیسٹ ہمراہ لائیں۔