Friday, 29 March 2024, 12:32:02 am
چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے، صدر
December 01, 2020

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

چین کے وزیر دفاع Wei-Fenghe سے منگل کے روز اسلام آباد میں ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کو سلامتی کے حوالے سے درپیش چیلنجز کے تناظر میں چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے علاقائی صورتحال کے متعلق کہا کہ مزموم بھارتی عزائم کے باعث خطے کے امن وسلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔صدر نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے چین کی جانب سے کوروناوائرس کے خلاف کئے گئے اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر چین کے وزیر دفاع نے کہا کہ انکا ملک اپنے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے پاکستان کو فائدہ پہنچانا چاہتا ہے۔