Friday, 19 April 2024, 02:57:15 am
حکومت حزب اختلاف کے دباؤ میں آکر احتساب کا عمل نہیں روکے گی، فیصل جاوید
December 01, 2020

فائل فوٹو

اطلاعات ونشریات کے حوالے سے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ایسی سیاسی جماعتیں جو چند ہزار عوام کے ہمراہ موجودہ حکومت کو ختم کرنا چاہتی ہیں وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوںگی۔

ایک نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت حزب اختلاف کے دبائو میں آکر احتساب کا عمل نہیں روکے گی جو بدعنوانی میں ملوث رہنما ریلیف حاصل کرنے کیلئے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔سینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب باقی دنیا کورونا وائرس سے لڑرہی ہے حزب اختلاف عوامی اجتماعات کے انعقاد کے ذریعے عوام کو مشکل میں ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف اپنے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔