Friday, 29 March 2024, 05:23:19 am
حزب اختلاف کی جماعتیں کوروناوائرس سےبچاوکی احتیاطی تدابیر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہی ہیں:وزیراطلاعات
December 01, 2020

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں کورونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہی ہیں۔

 آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بدعنوان حزب اختلاف عوامی اجتماعات میں عالمی وبا کو مذاق بنا کرغیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے۔

 وزیر اطلاعات نے کہا کہ دنیا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کےلئے مکمل لاک ڈاون اورکرفیو کی طرف بڑھ رہی ہے۔