Saturday, 20 April 2024, 02:47:27 pm
تیزترین انٹیجن ٹیسٹنگ شروع کرنے کی قومی پالیسی وضع
December 01, 2020

کورونا وائرس کی فوری تشخیص کےلئے تیز ترین انٹیجن ٹیسٹنگ شروع کرنے کی قومی پالیسی وضع کی گئی ہے۔

 قومی ادارہ صحت کےایگزیکٹو ڈائریکٹر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کو بتایا کہ عالمی معیارات کے مطابق انٹیجن ٹیسٹنگ کرنے کےلئے متفقہ پالیسی وضع کرنے کی غرض سے تمام صوبوں سے مشاورت کی گئی ہے۔

 فورم کو بتایا گیا کہ ابتدائی طورپر سرکاری شعبے کی تمام لیبارٹریاں مخصوص کیٹگریوں کےلئے انٹیجن  ٹیسٹ کرسکتی ہیں۔

 صوبائی نمائندوں نے اجلاس کو بتایا کہ تمام بڑے ہسپتالوں میں Antigenٹیسٹنگ کرنے کے تمام ضروری انتظامات کئے جارہےہیں۔