بلوچستان کے وزیراعلی جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ منگل کے روز کوئٹہ میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں کئی افسران بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے معطل ہیں جبکہ انکے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔جام کمال نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی نے انفارمیشن بل تک رسائی کی منظوری دی ہے جس سے تمام شہریوں کو حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے معلومات تک رسائی حاصل ہوگی۔