Friday, 29 March 2024, 04:47:48 pm
یوکرینی فوج کے توپ خانے کو پیچھے دھکیلنے پر غور کررہے ہیں ،لاوروف
February 02, 2023

روسی وزیرخارجہ سرگئی لیوروف نے کہا ہے کہ ان کی مسلح افواج یوکرین کو مغربی ممالک کی جانب سے طویل فاصلے کے ہتھیاروں کی فراہمی کا جواب دیں گی جس کا مقصد محفوظ بفرزون کے قیام کیلئے یوکرینی افواج کواپنی سرحدوں سے مزید پیچھے دھکیلنا ہے ۔

سرکاری ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اب ہم یوکرینی فوج کے توپ خانے کو پیچھے دھکیلنے پر غور کررہے ہیں تاکہ اپنے علاقوں کوخطرات سے محفوظ بنا سکیں۔

انہوں نے کہاجس قدر ہتھیار یوکرین کی حکومت کو پہنچائے جائیںگے ہم ان علاقوں سے جو ہمارے ملک کا حصہ ہیں انھیں اتنا ہی پیچھے دھکیلیںگے۔