Friday, 29 March 2024, 02:45:24 pm
حریت رہنماؤں،انسانی حقوق کے علمبرداروں کا انسانی حقوق کے مجرمانہ ریکارڈ پربھارت کیخلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ
March 02, 2021

کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میںحریت رہنمائوں ، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے اقوام متحدہ پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کے مجرمانہ ریکارڈ پر بھارت کے خلاف تادیبی کارروائی کرے ۔ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے سرینگر میں ایک جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے تین کشمیری نوجوانوں کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد عالمی عدالت انصاف ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں پر زوردیا کہ وہ جعلی مقابلے میں نوجوانوں کے بہیمانہ قتل کی آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ سال 30دسمبر کو اطہر مشتاق وانی ،زبیر احمد لون اور اعجاز احمد گنائی کو بلاجواز طورپر قتل کردیاتھا ۔ جموںو کشمیر ایمپلائز موومنٹ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ کشمیری عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور کشمیریوں کے اس حق کو اقوام متحدہ نے تسلیم کر رکھا ہے ۔ ادھر کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی زیرقیادت فسطائی بھارتی حکومت کشمیری عوام کو اپنے وطن کی اہم پیداواروں خاص کر زعفران سے محروم کرنے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کاادارہ قائم کرنے کے نام پر زرعی اراضی پر قبضہ کررہی ہے۔