Friday, 29 March 2024, 07:02:03 pm
احساس سروے خوش اسلوبی سےجاری ہے:ثانیہ نشتر
April 02, 2021

غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس سروے جو 78 فیصد مکمل ہوچکا ہے خوش اسلوبی سے جاری ہے اور جون تک مکمل ہوجائے گا ۔آج ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ احساس سروے بلاقیمت ہے اورگھروں کا سروے کرنے والوں کو اس کی کوئی فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔معاون خصوصی نے کہاکہ یہ مکمل طورپر غیر سیاسی سروے ہے جو کاغذ کے استعمال کے بغیر کیاجارہا ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سروے ٹیموں سے تعاون کریں اور انھیں صحیح معلومات دیں۔