Saturday, 20 April 2024, 08:58:25 am
انفارمیشن ٹیکنالوجی 21 ویں صدی میں زندگی بدلنے کا ہتھیار ہے : زبیدہ جلال
April 02, 2021

دفاعی پیداوار کی وزیر زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی 21 ویں صدی میں زندگی بدلنے کا ہتھیار ہے ۔آج اسلام آباد میں جنوبی بلوچستان کیلئے انتہائی تیز رفتار براڈ بینڈ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتہائی تیز رفتار براڈ بینڈ تک رسائی سے مقامی نوجوانوں کو نئے مواقع میسر آئیںگے۔زبیدہ جلال نے کہاکہ آئی ٹی کا شعبہ نظم ونسق ، تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے اہم کردارادا کرتا ہے ۔