Friday, 19 April 2024, 08:08:54 pm
وزیرداخلہ کی علاقے میں امن وامان برقراررکھنے پرگلگت بلتستان سکائوٹس کے کردارکی تعریف
April 02, 2021

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے علاقے میں امن وامان برقراررکھنے پرگلگت بلتستان سکائوٹس کے کردارکوسراہا ہے ۔آج گلگت میں گلگت بلتستان سکائوٹس کے صدر دفتر کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ فورس سیاچن پرغیرمعمولی دلیری کا مظاہرہ کررہی ہے ۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ گلگت بلتستان ملک کی ترقی میں اہم کردارادا کررہا ہے اور اسے قومی دھارے میں شامل کیاجارہا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل سے پاکستان کے پانی اور توانائی کے مسائل ختم ہوجائیںگے۔