Wednesday, 24 April 2024, 07:29:02 pm
ممتازمزاحیہ اداکارننھاکی 35 ویں برسی
June 02, 2021

فلم اور ٹیلی ویژن کے ممتاز مزاحیہ اداکار رفیع خاور المعروف ننھا کی آج 35 ویں برسی منائی گئی۔ننھا نے 1976ء میں فلم ''نوکر'' سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے 1979ء میں ''ٹہکا پہلوان'' میں اہم کردار ادا کیا اور اسی سال ان کی فلم ''دوبئی چلو'' باکس آفس میں سپر ہٹ تھی۔انہوں نے اّسی کی دہائی کے آغاز میں پی ٹی وی کے معروف ڈرامے ''الف نون'' میں اداکاری کے شاندار جوہر دکھائے جو دو عشروں تک چلا۔