Friday, 19 April 2024, 11:23:37 am
آزاد جموں وکشمیرحکومت کاسید علی گیلانی کے انتقال پر ریاست بھر میں 3روزہ سوگ کا اعلان
September 02, 2021

آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی کے انتقال پر ریاست بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ادھر، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی اور صدر سلطان محمود چوہدری نے سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کشمیریوں کے خودارادیت کے حق کے لئے ان تھک جدوجہد کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔آزاد جموں و کشمیر حکومت نے آج تمام ضلعی صدر مقامات پر سید علی گیلانی کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔