Saturday, 20 April 2024, 01:49:41 am
بھارت میں 2020میں مذہبی منافرت انتہاتک پہنچ گئی:رپورٹ
December 02, 2022

بھارت میں 2020 میں مذہبی منافرت انتہاء تک پہنچ گئی کیونکہ کورونا وباء کے دوران مسلمانوں کو اِس مہلک وائرس کے پھیلائو کیلئے موردِ الزام ٹھہرایا گیا۔

امریکی تھنک ٹینک Pew ریسرچ سنٹر کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے سماجی منافرت کے انڈیکس میں دس میں نو اعشاریہ چار پوائنٹس حاصل کئے، کیونکہ سوشل میڈیا پر کورونا جہاد جیسے اسلامی منافرت پر مبنی ہیش ٹیگز بڑے پیمانے پر چلائے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مسلمانوں پر حملے کئے گئے اور تبلیغی جماعت کے ارکان پر جان بوجھ کر جراثیم پھیلانے کا الزام لگا کر مقدمات بنائے گئے۔ریاست اُتر پردیش سے بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے مسلمان ریڑھی بانوں پر سبزیوں پر تھوک لگا کر انہیں کورونا وائرس سے متاثر کرنے کا الزام لگا یا اور اُن کے بائیکاٹ پر زور دیا ۔