Friday, 19 April 2024, 02:23:01 am
حکومت احساس پروگرام کے تحت غریب افراد کی نشاندہی کیلئے آئندہ چند ماہ میں نیا سروے شروع کرے گی
January 03, 2021

حکومت احساس پروگرام کے تحت غریب لوگوں کی درست نشاندہی کے لئے اگلے چند ماہ میں نیا سروے شروع کرے گی۔یہ بات وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے آج پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مستحق خاندانوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے جمع کیا جائے گا۔ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سروے کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں زیادہ سے زیادہ شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی مستحق شہری سماجی فلاح و بہبود کے نیٹ سے باہر نہ رہ جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت احساس پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کی سہولت اور نقالی کے مواقع کو کم کرنے کے لئے بہت جلد بڑے شہروں میں ون۔ونڈو آپریشن مراکز قائم کرے گا۔