Tuesday, 23 April 2024, 09:38:32 pm
پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ
February 03, 2021

پاکستان نے بدھ کے روز ایٹمی صلاحیت کے حامل زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بیلسٹک میزائل 290 کلومیٹرز تک ایٹمی اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ تجربہ آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ کی آٹھویں فیلڈ تربیتی مشقوں کے دوران کیا گیا۔کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سٹرٹیجک پلان ڈویژن کے اعلی افسران اور سٹرٹیجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربہ کا مشاہدہ کیا۔آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ کے کمانڈر نے پیشہ وارانہ تیاریوں اور ہتھیاروں کے نظام کو فعال بنانے کیلئے شاندار معیار پیش کرنے کی تعریف کی۔صدر، وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجربہ کرنے پر سائنسدانوں انجینئروں اور آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ کے تمام شعبوں کو مبارکباد دی ہے۔