Friday, 19 April 2024, 08:27:02 am
اٹلی اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے پاکستان کیساتھ کام کرنے خواہاں
February 03, 2023

وفاقی سیکرٹری برائے اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز سے آج (جمعہ ) کو اطالوی ایجنسی برائے ترقیاتی تعاون (اے آئی سی ایس ) کے ڈائریکٹر جنرل روم میسٹریپیریل لوکا اور پاکستان میں اٹلی کے سفیر اینڈرریاس فیرریز نے ملاقات کی۔ اقتصادی امور ڈویژن میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں اطراف کے اعلیٰ سرکاری نمائندے بھی موجود تھے ۔

اطالوی ایجنسی برائے ترقیاتی تعاون کے ڈائریکٹر جنرل لوکا میسٹریپیری نے ملاقات کے دوران بتایا کہ اطالوی حکومت ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر توجہ دینے کی خواہاں ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارے لیے بہت اہم ملک ہے، اور، ہم اپنے اقتصادی تعاون کے ذریعے حکومت پاکستان کے ساتھ روابط جاری رکھیں گے۔

سیکرٹری  اقتصادی  امور  ڈاکٹر کاظم نیازنے جنیوا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے عزم پاکستان کانفرنس میں حکومت اٹلی کے وعدے کو سراہا۔