Friday, 19 April 2024, 05:39:57 am
اقوام متحدہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلا ف ورزیوں پر توجہ دے: پاکستان
March 03, 2021

پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی توجہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی اطلاعات پرردعمل دینے میں بھارت کی ناکامی کی طرف مبذول کرائی ہے۔

کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنیوامیں اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے سیکنڈسیکرٹری جنیدسلیم نے کہاکہ بھارت کشمیری عوام پراپنے ظالمانہ جبروتشددکواپنے دہشت گردی کے خودساختہ ڈھنڈورے کے پیچھے چھپانے میں ناکام ہوگیاہے۔انہوں نے یہ بیان بھارتی نمائندے کی طرف سے پاکستان پردہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات کے بعد اپناجواب دینے کاحق استعمال کرتے ہوئے کیا۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ آبادی کے تناسب میں تبدیلی سے لیکر شہریت کے حقوق دینے سے انکار تک اورسرکاری سرپرستی میں فرقہ وارانہ تشدد سے لیکرمتعصبانہ پالیسیوں کے بعداب بی جے پی اورآرایس ایس کی حکومت ملک میں اقلیتوں کاوجودختم کرنے کے درپے ہے۔