Thursday, 25 April 2024, 01:34:19 pm

مزید خبریں

 
جنگی جرائم چھپانے کیلئے کشمیری صحافیوں کیخلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئےجا رہے ہیں،حریت کانفرنس
March 03, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی ظالمانہ پالیسی کے تحت کشمیری صحافیوں کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات دائر کیے جارہے ہیں تاکہ قابض بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں کے خلاف جاری جنگی جرائم سے عالمی برادری کو بے خبر رکھاجاسکے ۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد نے آج سرینگرمیں جاری ایک بیان میں کہا کہ 1989 سے اب تک مقبوضہ علاقے میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی پرمتعدد صحافیوں کو قتل، بیسیوں کو زخمی، اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈار نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری بھارتی فوجیوں کی طرف سے قتل عام ، آبروریزی، املاک کی تباہی اور عبادت گاہوں کی بے حرمتی کے واقعات کے ہرگز فراموش نہیں کر سکتے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ جموں وکشمیر کے بارے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرے۔جموں وکشمیر نیشنل پنتھرز پارٹی کے کارکنوں نے مودی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی قیادت ہرش دیو سنگھ نے کی ۔ مظاہرین نے کشمیریوں پر عائد کیے جانے والے ظالمانہ ٹیکسوں ، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی