Tuesday, 23 April 2024, 05:48:21 pm
حکومت کےپاکستان کوفلاحی مملکت بنانےکیلئے احساس پروگرام کےتحت متعدداقدامات
April 03, 2021

حکومت نے غربت کے خاتمے اور پاکستان کو ایک فلاحی مملکت بنانے کیلئے احساس پروگرام کے تحت متعدد اقدامات کئے ہیں۔احساس پروگرام سے سیاسی ، مذہبی اورسماجی تقسیم سے قطع نظر تمام ضرورت مندوں کو سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔احساس بلاسود قرضے کے منصوبے کے تحت اب تک بارہ لاکھ ضرورت مند افراد میں تینتالیس ارب سترہ کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں اس پروگرام کا آغاز دوہزار انیس میں کیاگیاتھا اوراس کے تحت ہرماہ اسی ہزار بلاسود قرضے فراہم کیئے جارہے ہیں۔