Thursday, 25 April 2024, 12:25:04 pm
صحت مند معاشرے کی تشکیل میں ڈاکٹروں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،گورنر
April 03, 2021

بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں ڈاکٹروں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے ہفتہ کے روز کوئٹہ میں بلوچستان کے جنرل کیڈر ڈاکٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔وفد نے گورنر کو ڈاکٹروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔امان اللہ یاسین زئی نے مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔