Friday, 29 March 2024, 03:55:16 pm
تھری جی اور فور جی سروسز نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں: وزیراعظم
April 03, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تھری جی اور فور جی سروسز کی دستیابی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور علاقے میں سیاحت کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔وہ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں گلگت بلتستان کیلئے انٹرنیٹ کی سہولت میں مزید بہتری لانے کے امور کا جائزہ لیاگیا۔وزیر اعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے پر عزم ہے اور اس مقصد کیلئے پہلے ہی ایک تاریخی پیکج کی منظوری دی جا چکی ہے۔وزیر اعظم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ،سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ گلگت میں مواصلاتی سہولتوں کی بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھیں۔