Friday, 29 March 2024, 12:56:30 pm
بجٹ تیاری کے عمل میں تمام فریقوں سے مشاورت کی جائیگی:شوکت ترین
May 03, 2021

وزیرخزانہ شوکت ترین نے یقین دلایاہے کہ پائیدارترقی اور خصوصی پیداواری اہداف کے حصول کے لئے بجٹ تیاری کے عمل میں تمام فریقوں سے مشاورت کی جائے گی۔وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت پاکستان کے ساتھ ایک آن لائن اجلاس میں انہوں نے کہاکہ کاروباری برادری کے ساتھ مشاورت سے پائیدار اوراضافی تبدیلیوں کی اشد ضرورت ہے۔شوکت ترین نے کہاکہ معیشت کی ترقی اورمالی استحکام، کم ٹیکس شرح، ٹیکس کادائرہ بڑھانے اورٹیکس دہندگان کااندراج لازمی قراردینے میں قابل حصول ہے۔وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت پاکستان کے صدرمیاں نصیرحیات منگونے کاروبار، صنعت اور پاکستان کے تاجروں کو درپیش مسائل کے بارے میں وزیرخزانہ کوآگاہ کیا۔