Friday, 19 April 2024, 07:33:34 am
حکومت کا سرکاری طورپر احساس 8171 ویب پورٹل کا آغاز
September 03, 2021

حکومت نے احساس سے مستفید ہونے والوں کیلئے سرکاری طورپر احساس 8171 ویب پورٹل کا آغاز کردیا ہے ۔

یہ اعلان غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کی وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈائریکٹر ثانیہ نشتر نے آج(جمعہ) بٹ گرام میں ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ ملک میں احساس سروے مکمل ہوچکا ہے جبکہ ننانوے اعشاریہ پانچ فیصد افراد کا اندراج سروے کی بنیا د پر شروع کردیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا ویب پورٹل شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ احساس سے استفادہ کرنے والے اپنی حیثیت آن لائن دیکھ سکیں اور اہلیت کی صورت میں رقم بھی حاصل کرسکیں۔