Friday, 29 March 2024, 12:35:24 pm
وزیراعظم آزادکشمیریواین میں انسانی حقوق کانفرنس میں کلیدی مقررکے طورپرمدعو
December 03, 2022

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں رواں ماہ انسانی حقوق کی پانچویں سالانہ کانفرنس میں کلیدی مقرر کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی انسانی حقوق کمیشن کے تحت یہ کانفرنس رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں منعقد ہو رہی ہے جس میں دنیا بھر سے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن شریک ہوں گے۔سردار تنویر الیاس آزاد جموں و کشمیر کے پہلے وزیر اعظم ہوں گے جو عالمی انسانی حقوق کانفرنس میں کشمیری عوام کی نمائندگی کریں گے۔