Thursday, 18 April 2024, 03:57:31 pm
سینئر پارلیمنٹرین بیگم نجمہ حمید طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں
December 03, 2022

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر پارلیمنٹرین بیگم نجمہ حمید طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی ہیں۔

ان کی عمر 78 برس تھی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ نون خواتین ونگ کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹرین بیگم نجمہ حمید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ آئین کی سربلندی،جمہوریت اور پارٹی کیلئے نجمہ حمید کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

شہبازشریف نے انہیں پارٹی کا اثاثہ قراردیتے ہوئے کہاکہ نجمہ حمید مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف اور مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی قریبی اور بااعتماد دوست تھیں ۔وزیراعظم نے غمزدہ خاندان سے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلندی درجات کی دعا کی۔