Thursday, 28 March 2024, 02:26:45 pm
سندھ میں 80فیصدسیلابی علاقے سے پانی کی نکاسی ہوگئی:وزیراعلیٰ
December 03, 2022

سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اسی فیصد سیلابی علاقے سے پانی کی نکاسی ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی یقینی بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے آج کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت متاثرہ افراد کی مشکلات ختم کرنے کیلئے کام کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیلاب زدگان کی بہتر طریقے سے مدد کیلئے آئندہ سال ڈونرز کانفرنس ہوگی۔