Friday, 19 April 2024, 07:46:29 pm
دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم حق خودارادیت منائیں گے
January 04, 2021

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل (پیر) یوم حق خودارادیت اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائیں گے کہ وہ اپنی منزل کے حصول تک جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے۔ پانچ جنوری 1949 کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرار داد منظور کی تھی جس میں عالمی ادارے کی زیر نگرانی استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے حق کی حمایت کی گئی تھی۔اس دن کی مناسبت سے کل دنیا بھر میں ریلیوں، سیمیناروں اور کانفرنسوں سمیت مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے جن میں اقوام متحدہ کو یاد دلایا جائے گا کہ اسے کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کیلئے اپنی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو حل کرناچاہیے۔ حریت رہنماوں اورتنظیموں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دینے کے حوالے سے اپنا وعدہ پورا کریں۔