Friday, 19 April 2024, 12:30:48 am
جدید ٹیکنالوجی سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی،صدر
February 04, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں ''نیشنل آئیڈیا بینک'' کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے جدید خیالات کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے۔صدر نے اعتماد کا اظہار کیا کہ آئیڈیا بینک تیز رفتار ترقی میں روایتی نظام کے مقابلے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر سید امین الحق نے اس موقع پر کہا کہ سمارٹ فونز کے مقامی سطح پر تیاری کا منصوبہ اور الیکٹرونک ٹیبلٹس کے ساتھE-Parliament سسٹم کا آغاز کیا جارہا ہے۔