گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے قیدیوں کے اہل خانہ کی شکایات کے ازالے کے لئے جامع لائحہ عمل پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وہ ہفتہ کے روز لاہور میں آئی جی جیل خانہ جات مبشر احمد خان سے گفتگو کررہے تھے۔ ملاقات میں قیدیوں کی فلاح و بہبودکے اقدامات پر غور کیا گیا۔گورنر نے جیل اصلاحات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی تاکہ قیدی رہائی کے بعد اچھے شہری بن سکیں۔