Friday, 19 April 2024, 11:28:30 pm
عالمی فوجداری عدالت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جرائم کی تحقیقات شروع کر دی
March 04, 2021

عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جرائم کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایک بیان میں FATOU BENSOUDA نے کہا کہ تحقیقات بلاخوف و خطر آزادانہ اور غیر جانبدارانہ طور پر کی جائیں گی۔اُدھر فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے ترجمان نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے فلسطین کے متاثرین کیلئے انصاف کی فراہمی کی جانب قدم قرار دیا۔