Thursday, 25 April 2024, 10:03:40 pm
وفاقی محتسب شکایات کے موثر ازالے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کریں۔صدر
March 04, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب سے کہا ہے کہ وہ سرکاری اداروں کی بدانتظامی کے خلاف شکایات کے موثر ازالے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کریں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار وفاقی محتسب سید طاہر شہباز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر نے وفاقی محتسب کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ لوگوں کو سستا اور فوری انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کیا جاسکے۔

وفاقی محتسب نے صدر کو ادار ے کی گزشتہ سال کی کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کی۔

صدر نے سالانہ رپورٹ کو بروقت مرتب کرنے اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لئے وفاقی محتسب کی کوششوں کو سراہا۔