Tuesday, 23 April 2024, 04:55:06 pm
وزیراعظم کا کل قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان
March 04, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک سے بد عنوانی کے خاتمے اور قانون کی بالا دستی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے ان پر دبائو ڈالنے اوریوسف رضا گیلانی کو منتخب کرانے کیلئے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کئے ۔وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ وہ کل (ہفتہ) قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کی تحریک پر ووٹنگ اوپن ہو گی یہاں تک کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ارکان بھی ان کے خلاف ووٹ ڈال سکیں گے۔اگر انہوں نے میری حمایت نہ کی تو وہ اپوزیشن کے بینچوں پر چلے جائیں گے۔وزیر اعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان بانیان پاکستان کے خوابوں کے مطابق ایک عظیم قوم بن کراُبھرنے جا رہا ہے ۔