Thursday, 25 April 2024, 07:19:25 pm
گورنر پنجاب کا بلوچستان میں ہیپاٹائٹس فری پروگرام شروع کرنے کا اعلان
September 04, 2021

فائل فوٹو

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے بلوچستان میں ہیپاٹائٹس فری پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان آج(ہفتہ) کوئٹہ میں بلوچستان کے گورنر سید ظہور آغا اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے ملاقات میں کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔سید ظہور آغا نے پنجاب کے گورنر کو بتایا کہ بلوچستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں قابل ذکر کام ہو رہا ہے۔