Sunday, 19 September 2021, 10:51:33 pm
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انتخابی نظام میں اصلاحات متعارف کرانے کیلئے پرعزم ہیں، ڈار
September 04, 2021

نوجوانوں کے امور کے بارے میں معاون خصوصی محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ شفافیت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے انتخابی نظام میں اصلاحات متعارف کرانے کیلئے پرعزم ہیں۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی مخالفت کرنے والے انتخابی نظام میں دھاندلی کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے معاملے پر سیاست کررہے ہیں ۔عثمان ڈار نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کے اطلاق کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں ۔