Saturday, 20 April 2024, 02:45:16 am
خیبرپختونخوا کے 9اضلاع میں انسدادپولیومہم کل شروع ہوگی
December 04, 2022

خیبرپختونخوا کے نوا ضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کل پیر سے شروع ہوگی۔

ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق ان اضلاع میں پشاور ، نوشہرہ ، باجوڑ، مہمند، سوات، خیبر، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اورجنوبی وزیرستان شامل ہیں ۔اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطر ے پلائے جائیں گے۔